وزیراعلیٰ شہباز شریف چینیوٹ پہنچ گئے،

انسینیریٹر پلانٹ اور نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح آئندہ حکومت میں نئے ہسپتال اور سرگودھا ون وے روڈ بنا کر دینگے، شہباز شریف عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف ہے لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہے۔ہر شہری کو علاج کی بہترین سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،ہر آنے والا مریض وی وی آئی پی ہے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں لوگوں کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں،خطاب

منگل 22 مئی 2018 17:20

وزیراعلیٰ شہباز شریف چینیوٹ پہنچ گئے،
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ڈی ایچ کیو چنیوٹ آمد،ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کو آئندہ انتخابات میں کامیابی پر نوازنے کا اعلان سنا دیا گیا۔عوام میں شدید مایوسی،مسائل کا شکار عوام کا ڈی ایچ کیو کے احاطہ میں شدید احتجاج انتظامیہ بے بس ہو گئی۔ زیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ اگر الیکشن 2018 میں عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو 1سال میں نیا ہسپتال بنا دیں گے،چنیوٹ تا فیصل آباد اور چنیوٹ تا سرگودھا ون وے روڈ بھی بنا کر دیں گے۔

جبکہ فیصل آباد روڈ کیلئے 2 ارب روپے مختص کر دیا گیا ہے نئی حکومت کے آتے ہی کام شروع ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت دوائیں دی جارہی ہیں اور سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے لگنے والے انسینیریٹر پلانٹ کی وجہ سے ہسپتال کا کچرا ختم کرنے میں آسانی ہو گی اور آلودگی ختم ہوگی۔عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف ہے لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہے۔

ہر شہری کو علاج کی بہترین سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،ہر آنے والا مریض وی وی آئی پی ہے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں لوگوں کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور پنجاب بھرکی اسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام نی2018 میں کامیاب کیا توایک سال میں نیااسپتال بنائیں گے،ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلاؤ کے سد باب کو یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلعی ہسپتال چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں مرض کی تشخیص، مریض کے علاج اور بچاؤ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔عوام کی خدمت کے لئے زندگی وقف ہے، لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے، قبل ازیں متعدد بار دورہ کینسل ہونے کے بعد آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا کامیاب دورہ۔شہباز شریف کا استقبال لوکل انتظامیہ نے کیا۔وزیراعلیٰ نے انسینیریٹر پلانٹ اور نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ڈی ایچ کیو سے ملحقہ مارکیٹ بند کروا دی گئی۔ہسپتال میں جیمرز لگاوا کر موبائل سروس ختم کر دی گئی۔وزیراعلی سیکورٹی گارڈز کے نرغے میں رہے کسی کو قریب آنے کی اجازت نہ ملی۔افتتاحی تقریب کیبعد شہباز شریف اسٹیج پر آئے۔بلائے جانے والے متعدد سیاسی شخصیات نے آنے سے معذرت کر دی۔صرف ناراضگی کا ڈرامہ کرنے والے ایم پی اے مولوی الیاس اور ضلع چئیرمین ثقلین سجنکا موقع پر موجود تھے۔

مسائل کے شکار عوام نے ڈی ایچ کیو کے اندر انتظامیہ کیخلاف ناقص انتظامات اور سہولیات کیخلاف شدید احتجاج کیا،اس دوران ضلعی انتظامیہ اور افسران مظاہرین کو تسلیاں دیتے رہے لیکن مظاہرین کسی کو خاطر میں نہ لائے۔مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں جس اسٹیج تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سیکیورٹی والوں نے انکی کوشش ناکام بنا دی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف دورہ کو مختصر کرتے ہوئے جلدی سے گاڑی میں سوار ہو کر وہاں سے چلے گئے۔

ڈی ایچ کیو انتظامیہ نے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی ایچ کیو میں مریضوں اور انکے لواحقین کو درپیش مسائل سے بے خبر رکھا البتہ مظاہرین کی وجہ سے شاید وہ پوری طرح کامیاب نہ ہوسکے۔اس طرح لوکل ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جھوٹے وعدوں کیساتھ چنیوٹ عوام کو خوب ماموں بنایا۔کمشنر فیصل آباد مومن آغا ،آر پی او بلال صدیق کمیانہ ڈی سی اور ڈی پی او چنیوٹ نے وزیر اعلی پنجاب کا استقبال کیا۔