لاہور ہائی کورٹ ،پولیس نے احاطہ عدالت سے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 22 مئی 2018 17:10

لاہور ہائی کورٹ ،پولیس نے احاطہ عدالت سے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے فراڈ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ،درخواست ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے نکل کر چھلاوے کی طرح بھاگا،بھاگ دوڑ کے دوران ملزم کئی سائلین سے ٹکرایا تاہم پولیس اہلکاروں نے تعاقب کر کے ملزم کو احاطہ عدالت میں دبوچ لیا اور ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی،ملزم آصف کے خلاف تھانہ نیو انارکلی میں لاکھوں روپے کے فراڈکا مقدمہ درجے،مدعی مقدمہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے کاروباری لین دین میں اس کوجو چیک دیا وہ بونس ہو گیا۔