لاہور ہائی کورٹ :حلقہ بندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

منگل 22 مئی 2018 17:10

لاہور ہائی کورٹ :حلقہ بندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی پی 149میں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

رانا مشہودنے درخواست میں پی پی 149 گلشن راوی کی حلقہ بندی کو چیلنج کیا ہے،رانا مشہود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں کو سننا اور اعتراضات لینا ضروری ہے، پی پی 149 کی حلقہ بندی سے قبل نہ تو حلقے کے ووٹرز سے اعتراضات مانگے گئے نہ ہی ان کے موقف کو سنا گیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کیں،انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدنیتی پر مبنی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نیدرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔