ایف بی آئی نے انتخابات میں جانبداری دکھائی،ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی مہم کی تفصیلات جاننے کیلئے مخبر کو بھیجا گیا،اس میں براک اوباما کی انتظامیہ بھی ملوث ہو سکتی ہے،بیان تحقیقات کی جائیں کیا ایف بی آئی کسی ناپسندیدہ فعل میں ملوث ہوئی،امریکہ محکمہ انصاف

منگل 22 مئی 2018 17:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی نے 2016 کے انتخابات میں جانبداری کا مظاہرہ کیا،ان کی صدارتی مہم کی تفصیلات جاننے کیلئے ایک مخبر کو بھیجا۔دوسری جانب محکمہ انصاف نے تفتیش شروع کر دی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے تنازع کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا رخ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے عائد کیا کہ کہ ایف بی آئی نے انتخابات میں سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کیا اور ان کی مہم کی تفصیلات جاننے کیلئے ایک مخبر کو بھیجا۔ایف بی آنے پروفیسر سٹیفن ہالپر کو ان کی انتخابی مہم کی خبریں حاصل کرنے بھیجا،پروفیسر ہالپر کو بھیجنے کا بظاہر مقصد ان کے مشیروں کے روس سے تعلقات کی تفتیش تھا،صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ ملوث ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ انسپکٹر جنرل کو کام سونپا ہے کہ وہ تفتیش کریں کہ کیا ایف بی آئی کسی ناپسندیدہ فعل میں ملوث ہوئی یا سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کیا۔