اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

منگل 22 مئی 2018 16:33

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسی خیل نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں ڈی ایس پی قمبرجمالدینی تحصیلدار دالبندین عبدالغفار نوتیزئی انجمن تاجران کے صدر ٹکری نوراحمدساسولی نائب صدر عنایت اللہ ریکی جنرل سیکرٹری حافظ محمد اسماعیل گورگیج سمیت دالبندین کے دیگر دکانداروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اجلاس ماہ رمضان المبارک کے دوران دالبندین بازار میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل اور دیگر امور پر غوروخوص ہوا اس موقع پر اے سی دالبندین حبیب اللہ موسی خیل نے خود ساختہ مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تاجربرادری کو تاکید کی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جایگا انہوں نے کہا یہ مہنہ پیسہ اور مال کمانے کا نہیں ہیں بلکہ لوگوں کا خدمت۔

(جاری ہے)

عبادت اور ثواب کمانے کامہنہ ہے انہوں نے کہا کہ مرغی فروش اپنی حرکتوں سے باز آجائے ان کی جانب سے زیادہ شکایتیں موصول ہورہی ہیں اور مرغی فرشوں کو آخری وارنگ ہے کیونکہ ہم نہیں چاہیتے ہے عوام کو کوئی تکلیف ہوانجمن تاجران کے صدر ٹکری نوراحمد ساسولی نے کہا شہر کی تمام تاجربرادری سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء خردونوش فروخت کریں انہوں نے کہا مارکیٹ میں کچھ چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود دالبندین انتظامیہ اور عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں اس موقع پر دالبندین بازار میں ٹریفک۔

ناجائز تجاویزات۔ٹوڈی کار گاڑیوں کی جہگہ کو خالی کرنا اور دیگر امور پر بھی فیصلے کئے گئے اور دالبندین کے تمام دکانداروں کو یدایت کی کہ وہ نرخنامے کو آویزاں کریں تاکہ لوگوں کو شکایت نہ ہو۔