تاجروں اور صنعتکاروں کاماہ رمضان میں بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں، ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں، یوسف یعقوب

منگل 22 مئی 2018 16:33

تاجروں اور صنعتکاروں کاماہ رمضان میں بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) تاجروں اور صنعتکاروں نے ماہ رمضان کے دوران بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ،ماہ رمضان میں امپورٹر اور ایکسپورٹر کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تاجروں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت سے ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس حوالے سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور جمعہ کے روز صرف چند گھنٹے کا م ہوتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے دوران بینک مکمل طورپر بند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک صحت ، تعلیم ، پانی ، بجلی سمیت کئی مسائل سے دوچار ہے، ان حالات میں چھٹیوں کی نہیں بلکہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ، چھٹیوں کی وجہ ہم پوری دنیا سے کٹ جاتے ہیں ، ان حالات میں ہماری معیشت کسی صورت میںآگے نہیں بڑھ سکتی ہے اور ان چھٹیوں کی وجہ سے ہماری معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے لہٰذہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کے دوران بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے ۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر میں بنکنگ اینڈ انشورنس کمیٹی کے سابق سربراہ عتیق الرحمن نے کہا کہ بینکوں میں ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی چھٹی ختم نہ گئی تو اس سے ملک کو نقصاں ہوگا۔