پاکستان فرنیچر کونسل کا لاہور میں فیرروز پور روڈ پر آتشزدگی سے متاثرہ فرنیچر کے دکانداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ،
حکومت سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ نقصان کے باعث تاجروں کا کاروبار بند ہے، فرنیچر سیکٹر کی برآمداتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے افرادی قوت کی تربیت اور مشینری کی اپ گریڈنگ کے لئے مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق
منگل 22 مئی 2018 14:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرنیچر کا شعبہ ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور سالانہ برآمدات کی صورت میں معیشت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت نے کسی بھی حکومتی مدد کے بغیر گزشتہ دہائیوں میں بہت ترقی کی ہے لیکن غیرمنظم ہونے کی وجہ سے یہ مشکلات کا شکار ہے اور اس انڈسٹری کو یکجا کرنے سے پیداواری لاگت کم ہوسکتی ہے۔
میاں کاشف اشفاق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرنیچر سیکٹر کی برآمداتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے افرادی قوت کی تربیت اور مشینری کی اپ گریڈنگ کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائے اور اس کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادے کے لیے فرنیچر سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں مسابقت اور مقابلہ کے لیے فرنیچر سیکٹر پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی شرح میں کمی کی جائے اور صرف اعلیٰ درجے کے فرنیچر کی ایکسپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے معیار کی جانچ کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے تاکہ بین الاقوامی خریداروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.