سونی ای ایم آئی کو 2.3 بلین ڈالر میں خرید کر دنیا کی نمبر ایک میوزک پبلیشر کمپنی بن گئی

منگل 22 مئی 2018 14:48

سونی ای ایم آئی کو 2.3 بلین ڈالر میں خرید کر دنیا کی نمبر ایک میوزک پبلیشر ..
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جاپان کی سونی کارپوریشن نے میوزک کمپنی ای ایم آئی کو 2.3 بلین ڈالر میں خرید لیا۔مذکورہ سودے کے بعد سونی دنیا کی نمبر ایک میوزک پبلیشر کمپنی بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سونی نے اعلان کیا ہے انہوں نے معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی کو2.3 بلین ڈالر میں خرید لیا ہے اور سودے کی رقم کی ادائیگی کے بعد وہ ای ایم آئی کا کنٹرول جلد سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

سونی کے مطابق وہ مذکورہ خریداری کے بعد دنیا کی نمبر ایک میوزک پبلیشر کمپنی بن گئے ہیں جس سے سونی کو دنیا کے معروف آرٹسٹوں کے 20 لاکھ گانوں کا کیٹالاگ حاصل ہو گیا ہے ۔سونی کے مطابق انھوں نے میزک کمپنی کی خریداری کا فیصلہ دنیا میں سٹریمنگ میوزک سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے جو ان کی کم مارجن کی کنزیومر الیکٹرانکس سے انٹرٹینمنٹ کانٹنٹ اور امیج سنسرز کی جانب منتقلی کی پالیسی کا غماز بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ کانٹنٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی بزنس ان کی طویل المدتی ترقی کی جانب مرکزی قدم ہے۔سونی کے ترجمان کے مطابق ای ایم آئی میوزک پبلیشنگ انڈسٹری میں 15 فیصد حصہ داری رکھتی ہے جبکہ سونی کا مارکیٹ شیئر26 فیصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :