طالبان کا افغانستان کے مختلف حصوں پر قبضہ اورحملے جاری ہیں،امریکہ
امریکہ کی افغان حکمت عملی کے نتائج معمولی،17سال بعد بھی یہ ملک خطرناک صورتحال سے دوچارہے،رپورٹ
منگل 22 مئی 2018 14:19
(جاری ہے)
گروپ کے بقول اس سے شہری ہلاکتوں، فورسز کے اندر سے حملوں، امریکی جانی نقصان اور خطرہ اور بڑھ جائے گا۔
فی الوقت تقریباً 15000 امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں جو کہ براہ راست لڑاکا مشن میں مصروف نہیں بلکہ یہ افغان فورسز کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔طالبان کی طرف سے کیے جانے والے حالیہ حملوں بشمول گزشتہ ہفتے ایرانی سرحد کے قریب واقع مغربی صوبے فرح میں ہوئے مہلک حملے کے تناظر میں پینٹاگان کی طرف سے جاری کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان فورسز کی جانب سے پیش رفت کے کچھ زیادہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔پینٹاگان کے ںائب انسپکٹر جنرل گلن فائن نے رپورٹ کے ابتدائیہ میں لکھا کہ طالبان کی طرف سے علاقوں پر قبضہ جاری ہے اور انھوں نے کابل اور ملک کے مختلف حصوں میں تباہ کن دہشت گرد حملے کیے۔پینٹاگان کے ترجمان کرنل روب میننگ نے رپورٹ کے جائزے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کا خیال ہے کہ افغانستان میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ ایسی بدامنی کی صورتحال ساتھ ساتھ ہی چل رہی ہے۔ان کے بقول افغان مسلح افواج اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور اس کے لیے انھوں نے حالیہ دنوں میں صوبہ فرح میں طالبان کے خلاف افغان فضائیہ کی کارروائیوں کی مثال دی۔میننگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجی مشاورتی یونٹس فرح پہنچے اور وہاں مکمل طور پر اب افغان حکومت کی عملداری قائم ہے۔انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان سکیورٹی فورسز کی استداد کار بہتر ہو رہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وہ آبادیوں کے تحفظ کے سلسلے میں معمولی پیش رفت ہی کر سکی ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.