کے ایم یو اور بیلجیم کی کمپنی کے مابین جدید طریقہ تدریس مکسڈرئیلٹی منصوبے کا آغاز

منگل 22 مئی 2018 14:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاو رنے بیلجیم کی کمپنی MCORPUS-SPRL کے اشتر اک سے انسانی جسم کے مختلف اعضاء سے متعلق جدید طر یقہ تدریس مکسڈ رئیلٹی کے عنوان سے منصو بے کا آغا ز کر دیا۔ یہ منصو بہ ابتدا ئی طور پر نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن اور خیبر گر لز میڈیکل کا لج میں تجر با تی بنیا دوں پر شروع کیا گیا ہے جسے بعد ازاں صو بے کا تما م میڈیکل کا لجز تک تو سیع دی جا ئے گی۔

اس منصو بے کا افتتا ح یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے نا رتھ ویسٹ سکو ل آف میڈیسن اور خیبر گرلز میڈیکل کا لج میں کیا جبکہ اس مو قع پر یو نیو رسٹی کے پرووائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر جو اد احمد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، نا رتھ ویسٹ سکو ل آف میڈیسن کے پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز خٹک، کے جی ایم سی کے پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر نور وزیر کے علاوہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر آصف علی بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق یہ منصو بہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف علی کی زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے جبکہ اس منصو بے میں انکے دیگر شریک کارڈاکٹر ظل ہماء، ڈاکٹر عنا یت شا ہ، ڈاکٹر نجمہ بصیر او ر ڈاکٹر یا سر یو سفزئی ہیں۔ اس منصو بے کے تحت میڈیکل کا لجز کے طلبا ء و طالبا ت کو انسا نی جسم کے مختلف اعضا ء کے متعلق تھری ڈی کے جدید سسٹم کے حا مل ہولو گرام لینسز کے ذریعے طبی تعلیم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کے ایم یو دنیا کی دوسری طبی جا معہ ہے جہا ں طبی تعلیم کی تدریس کی یہ جدید تر ین تھری ڈی مکسڈ رئیلٹی ٹیکنا لو جی استعما ل کی جا ئے گی جس کا فیکلٹی اور طلبا ء و طا لبا ت نے پر جو ش خیر مقدم کیا ہے۔ دریں اثنا ء کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدنے اس منصو بے کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس منصو بے کاصو بے کے دو میڈیکل کا لجو ںمیں تجر با تی بنیا دوں پر آغا ز نہ صر ف بین الاقوامی اداروں کا کے ایم یو پر اعتما د کا مظہر ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کے ایم یو صو بے میں طبی تعلیم میں جدت اور اصلاحا ت کے ایک جا مع ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہے ۔

انھو ں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال سے طلبا ء و طا لبات کو جدید انداز میں انسانی جسم کے مختلف اعضا ء اور انکے افعال کے با رے میں درکا ر معلو ما ت فراہم کی جا سکیں گی جس سے طلبا ء و طالبا ت کے سا تھ ساتھ فیکلٹی کو بھی فا ئد ہ ہو گا۔ انھو ں نے کہا کہ ان دو کالجز میں کا میا ب تجر با ت کے بعد جلدہی صو بے کے دیگر میڈیکل کا لجز میں بھی اس منصو بے کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :