ایبٹ آباد ،ْ کیری سوزوکی اور ڈائیوو میں تصادم کے نتیجہ میں کیری میں سوار 2 افراد جاں بحق ،ْ چھ زخمی

منگل 22 مئی 2018 13:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) حویلیاں میں ایوب پل کے مقام پر کیری سوزوکی اور ڈائیوو میں تصادم کے نتیجہ میں کیری میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ڈائیوو کوچ نمبری ایل ای ایس 6592 نے ایوب پل کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی کیری سوزوکی نمبر ایل ای ایس 8265 کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں کیری میں سوار شہزادہ خان ولد صفدر محمد اور دادن خان ولد قلندر خان جاں بحق جبکہ عاضم ولد میاں، سہیل خان، زینب جان، آفاق ولد نورالرحمن، عبدالحمید اور راجہ تنویر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔