سابق امریکی صدر باراک اوباما نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کریں گے

منگل 22 مئی 2018 13:43

سابق امریکی صدر باراک اوباما نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کریں گے
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما آن لائن اسٹریمنگ کے لیے نیٹ فلکس کو پروگرام فراہم کریں گے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔

(جاری ہے)

باراک اور مشیل اوباما نے اس مقصد کے لیے ایک میڈیا کمپنی تشکیل دی ہے جسے ہائیر گراؤنڈ پراڈکشنز کا نام دیا گیا ہے۔ کئی برسوں پر محیط اس معاہدے کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی کمپنی نیٹ فلکس کو فلمز اور سیریز کے علاوہ ڈاکومنٹریز اور فیچرز بھی فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ باراک اوباما 2009ء سے 2017ء تک امریکا کے صدر رہے ہیں۔