جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں دنیا کو دھمکا رہی ہیں، رجب طیب اردوان

منگل 22 مئی 2018 13:38

جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں دنیا کو دھمکا رہی ہیں، رجب طیب اردوان
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کو دھمکا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ 15 ہزار سے زائد جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک جب نیوکلیئر پاور سٹیشنز کو ایک خطرے کے طور پر ظاہر کرتے ہیں تو بین الاقوامی برادری میں ان کی ساکھ باقی نہیں رہتی۔ انھوں نے مشرق وسطٰی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ مشرق وٴْسطیٰ میں جوہری ہتھیار صرف اسرائیل ہی کے پاس ہیں حالانکہ وہ اعلانیہ اسے تسلیم نہیں کرتا۔