دل حسد ، لالچ جیسی بیماریوں سے پاک ہو تو چہرے پر خوبصورتی خود بخود آجاتی ہے ‘بشریٰ انصاری

منگل 22 مئی 2018 13:06

دل حسد ، لالچ جیسی بیماریوں سے پاک ہو تو چہرے پر خوبصورتی خود بخود آجاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری صدا بہار خوبصورتی کا راز دل کو خوبصورت رکھنے میں ہے ، اگر کسی کا دل حسد ، لالچ جیسی بیماریوں سے پاک ہو گا تو اس کے چہرے پر بھی خوبصورتی خود بخود آجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری زندگی میں سادہ غذاء اور شہد کا استعمال کیاہے اور ہمیشہ دوسروں کی کامیابیوں سے خوش ہوتی رہی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے میرے چہرے کی رونق کو برقرار رکھا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو اداکارائیں پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں وہ اپنا اصل حسن بھی کھو دیتی ہیں ،قدرت کی نعمتوں پر مصنوعی طریقہ کار کبھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مجھ ناچیز پر خدا کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ اپنے کریئر کی ابتداء سے لیکر آج تک مسلسل شوبز کی دنیا میں مصروف ہوں مگر اس کے ساتھ اپنے بچوں کی پرورش پر بھی بھرپور توجہ دی۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا دونوں میرے اپنے شہر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :