دھرمیندرا اپنے بیٹے بوبی دیول کے فلمی کیریئر کی بحالی پر جذباتی ہو گئے

منگل 22 مئی 2018 12:57

دھرمیندرا اپنے بیٹے بوبی دیول کے فلمی کیریئر کی بحالی پر جذباتی ہو ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار دھرمیندرا اداکار سلمان خان کے اپنے بیٹے بوبی دیول کو بڑی فلم دلانے اور کیریئر کے دوبارہ شروع کرنے پر جذباتی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس 3‘‘ کے پروڈیسر و اداکار سلمان خان نے فلم کے لئے فیمیل کرداروں کو حتمی شکل دی جبکہ اہم کردار کے لئے اداکار بوبی دیول کا نام تجویز کیا اور اس طرح بوبی دیول فلم ’’ریس 3‘‘ سے فلمی کیریئر کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اداکار دھرمیندرا کا کہنا ہے کہ وہ میرے بیٹے بوبی دیول کی فلمی دنیا میں واپسی کے لئے بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں، انہوں نے سلمان خان میں ہمیشہ بہت سی خصوصیات دیکھی ہیں، سلمان خان ہمیشہ ہماری فیملی کے بہت قریب رہے ہیں اور اب بوبی دیول ان کے ساتھ کام کر رہا ہے جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔