ریما لاگو اچھی انسان ہونے کے ساتھ جذباتی گہرائی رکھنے والی اداکارہ بھی تھیں، مہیش بھٹ

منگل 22 مئی 2018 12:57

ریما لاگو اچھی انسان ہونے کے ساتھ جذباتی گہرائی رکھنے والی اداکارہ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ریما لاگو اچھی انسان ہونے کے ساتھ اچھی اداکارہ بھی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ریما لاگو سے ملاقات کواپنی خوش قسمتی تصر کرتا ہوں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز میری فلم ’’عاشقی ‘‘ سے کیا، وہ ایک اچھی انسان ہونے کے ساتھ جذباتی گہرائی رکھنے والی اچھی اداکارہ بھی تھیں اور انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی بدولت میرے شو ’’نام کرن ‘‘ میں جان ڈال دی تھی۔

متعلقہ عنوان :