گڈ تھینکرز آگنائزیشن قصور کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر،خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

منگل 22 مئی 2018 12:57

گڈ تھینکرز آگنائزیشن قصور کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر،خواتین ..
قصور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) گٴْڈ تھینکرز آرگنائزیشن نے قصورمیں24000 سے زائد خواتین کو ووٹ کا حق دلوا کر جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ضلع قصور میں ابھی بھی ایک لاکھ کے قریب ایسی خواتین موجود ہیں جن کے آج تک قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنے اور نہ ہی انہوںنے کبھی ووٹ ڈالا۔ ان خیالات کا اظہار وقاص عابد ایڈووکیٹ صدر گٴْڈ تھینکرزآرگنازیشن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

وقاص عابد ایڈووکیٹ نے مزید واضح کیا کہ گٴْڈ تھینکرزآگنائزیشن قصور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر، ٹی ڈی ای اے اور یو این ڈی پی کے تعاون سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ضلع بھر میں آگہی سیمینار کئے گئے، گھر گھر جا کر غیر رجسٹرڈ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کر کے خواتین کو نادرا دفتر تک مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی اور کئی دیہاتوں میں نادرا موبائل وین کے ذریعے ان فریش خواتین کے مفت قومی شناختی کارڈبنوا کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

خواتین کی جمہوری و ترقیاتی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے قومی شناختی کارڈ کی اہمیت کے پیش نظر، ضلع بھر سے نوجوان رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے ، گڈ تھینکرزآرگنائزیشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ میں بھی شمولیت کی۔تنظیم ہذا نے الیکشن کمیشن کے اشتراک اور نادرا کے تعاون سے گزشتہ پانچ ماہ میں 24058ایسی خواتین ،جن کے آج تک قومی شناختی کارڈ نہ بنے تھے، کے کارڈ زبنوا کر دئیے ہیں۔ جن میں کئی 70سال سے زائد عمر کی خواتین بھی ہیں جنہوںنے اس مہم کے تحت پہلی مرتبہ اپنا کارڈ بنوایا اور ووٹ ڈالنے کی اہل ہوئی ہیں۔