مارک زوکر برگ فیس بک ڈیٹا کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کے سکینڈل پر اپنے دفاع کے لئے یورپ پہنچ گئے

منگل 22 مئی 2018 12:36

مارک زوکر برگ فیس بک ڈیٹا کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کے سکینڈل پر ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زوکر برگ فیس بک ڈیٹا کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کے سکینڈل پر اپنے دفاع کے لئے یورپ پہنچ گئے۔برطانوی سیاسی کنسلٹنسی فرم’ کیمریج انالیٹیکا‘جس کی خدمات صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی خدمات کے لئے حاصل کی تھیں کے فیس بک کے کروڑوں صارفین کے ڈیٹا کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا تھا جس پر مارک زوکر پہلے امریکی پارلیمان کی کمیٹی میں پیش ہو چکے ہیں تاہم وہ اپنا مکمل دفاع کرنے میں ناکام سمجھے جا رہے ہیں ۔

برسلز میں وہ یورپی یونین کے قانون سازوں کے سوالات کے جوابات دیں گے اور اپنے ادارے کا دفاع کریں گے۔مارک زوکر برگ آج بدھ کو فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد برسلز جائیں گے جہاں یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہو ں گے،وہ اس سے قبل برطانوی قانون دانوں کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وڈیو لنگ سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر چکے ہیں تاہم برطانیہ نے یورپی یونین سے اپنے سوالات کے جوابات زوکر برگ سے لینے کے لئے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے چیف ٹیکنیکل آفیسر مائیک شریوفر ایک برطانوی کمیٹی برائے میڈیا میں پیش ہو چکے ہیں تاہم انھوں نے کہا کہ ان کی اپنے سوالات کے حوالے سے تشفی نہیں ہوئی۔