امریکی وزیرخارجہ!آپ کون ہیں فیصلہ کرنے والے ایرانی صدرکا امریکہ کوجواب

نکہ تمام ممالک آزاد ہیں، وہ وقت گزر گیا،کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکہ ان کے لیے فیصلہ کرے، ردعمل

منگل 22 مئی 2018 11:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپے کی جانب سے ایران کے خلاف تاریخی کڑی پابندیاں عائد کیے جانے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق حسن روحانی نے سی آئی کے سابق سربراہ مائیک پومپے کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ ایران اور باقی دنیا کے لیے فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکہ ان کے لیے فیصلہ کرے، کیونکہ تمام ممالک آزاد ہیں، وہ وقت گزر گیا۔

ہم اپنی قوم کی حمایت میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔اس سے پہلے پومپے نے کہا تھا کہ امریکہ اب ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والا ہے۔ تاکہ وہ اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کر دے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پھر سے مشرقِ وسطی میں غالب ہونے کے لیے چٴْھوٹ نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :