یوکرین میں مساجد پر حملوں کے منصوبہ ساز فرانسیسی شہری کو 6 سال قید کی سزا

منگل 22 مئی 2018 11:20

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) یوکرین کی ایک عدالت نے مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازگریگوری ایم نامی فرانسیسی شہری کو 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گریگوری ایم نامی ملزم کو یہ سزا 2016ء کی یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران فرانس میں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی وجہ سے سنائی گئی ، ملزم کو دو برس قبل مئی میں پولینڈ اور یوکرین کی سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے مطابق یہ فرانسیسی شہری غالباً انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا حامل ہے اور وہ مساجد اور یہودی عبادت گاہوں پر کم از کم 15حملے کرنا چاہتا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کیا گیا تھا۔