جاپان کے اپریل میں امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں 4.7 فیصد اضافہ

منگل 22 مئی 2018 11:00

جاپان کے اپریل میں امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں 4.7 فیصد اضافہ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) جاپان نے کہا ہے کہ اس کا اپریل کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی منافع 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 615.7 ارب ین رہا جس کی وجہ امریکا کوکاروں اور تعمیراتی مشینری کی برآمد میں اضافہ ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران امریکا کے ساتھ اس کا تجارتی منافع 615.7 ارب ین (5.6 ارب ڈالر) رہا، مارچ کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی منافعے میں 0.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ کے دوران جاپان کا مجموعی تجارتی منافع 626 ارب ین رہا جو مارچ کی نسبت 30.9 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین نے تجارتی منافع 440 ارب ین رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ برآمدات میں اپریل 2017ء کے مقابلے میں مجموعی طور پر 7.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ دنیا بھر میں کاروں ، چھوٹے بحری جہازوں اور چپ سازی کے آلات کی طلب میں اضافہ ہے۔ دوسری جانب درآمدات کی شرح میں بھی اپریل 2017 ء کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :