ان غیر ملکیوں کو اپنے پاس کیوں رکھا؟سعودی حکومت کا اپنے ہی شہریوں کیخلاف سخت ایکشن، سینکڑوں سعودی گرفت میں آگئے

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے والے 356 شہریوں پر مقدمات قائم

منگل 22 مئی 2018 11:00

ان غیر ملکیوں کو اپنے پاس کیوں رکھا؟سعودی حکومت کا  اپنے ہی شہریوں کیخلاف ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے والے 356 شہریوں پر مقدمات قائم کردیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق ملک میں غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے 356 شہریوں پر مقدمات قائم کئے گئے جس میں سے 330 سعودیوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں قانون کے تحت جو شخص بھی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کسی بھی شخص کو سفر یا روزگار کی سہولت، پناہ ، چھپانے یا کسی بھی طرح سے تعاون کرے گا اسے پہلی مرتبہ 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ دوسری مرتبہ 30 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا اور غیرملکی کو جرم کے ارتکاب پر مملکت سے بے دخل یا 3 ماہ قید کی سزابھی دی جائے گی۔