شامی فوج نے داعش کودمشق کے آخری ٹھکانے سے بے دخل کردیا

منگل 22 مئی 2018 10:20

شامی فوج نے داعش کودمشق کے آخری ٹھکانے سے بے دخل کردیا
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے میں قائم داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی ختم کرتے ہوئے یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے بھی داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی آبزرویٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے یرموک پناہ گزین کیمپ سے داعش کے 3600 جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو 32 بسوں کے ذریعے گزشتہ 2 روز میں نکالا گیا۔

اس کے بعد فوج نے یرموک کیمپ کی تمام کالونیوں القدم، التضامن اور الحجر الاسود کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے دمشق میں داعش کے جنگجوؤں کا آخری ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :