امریکا، ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، حسن روحانی

منگل 22 مئی 2018 10:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایران نے امریکا کی جانب سے سخت ترین اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق نئی حکمت عملی مسترد کردی ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران کے خلاف کڑی پابندیاں عائد کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکا ان کے لئے فیصلہ کرے کیونکہ تمام ممالک آزاد ہیں، ایران بھی آزاد ملک ہے اور ہم اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کریں گے، ہم اپنی قوم کی حمایت میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت سے اضافہ ہوا ہے جب رواں ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2015ء میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدہ سے عیلحدگی کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :