مسجد الحرام میں اعتکاف بیٹھنے وا لوں کے سامان کے لیے 6 دروازے مختص

منگل 22 مئی 2018 10:00

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مسجد الحرام کے ماتحت ادارہ برائے رہنمائی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے سامان کے لیے 6 دروازے مختص کردیے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند لوگوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں اس کے علاوہ دستی طور پر بھی درخواستیں پیش کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ رہنمائی کے ڈائریکٹر سلمان المقوشی نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اعتکاف بیٹھنے والوں کا سامان رکھنے کے لیے الماریاں بنا دی گئی ہیں اور ان کے نمبر بھی لگا دیے گئے ہیں جبکہ الماری کھولنے بند کرنے کے لیے ڈیجیٹل تالے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اعتکاف کرنے و الوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا سامان گیٹ نمبر 75 ، 76 ، 77 ، 81 ، 82 اور 83 سے ہی اندر لائیں۔ معتکف کو جائے نماز ، گدا، تکیہ ، اوڑھنے کے لیے چادر اور احرام لانے کی اجازت ہے۔