پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا

چار ماہ پاکستان میں قید رہنے والے شخص نے فوج کی نوکری چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 23:46

پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا۔ چار ماہ پاکستان میں قید رہنے والے شخص نے فوج کی نوکری چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق اہلکار چندو چھاون گزشتہ سال ستمبر میں سرحد عبور کر کے پاکستان چلا گیا تھا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ چار ماہ پاکستان میں قید رہا۔

جس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت چندو کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پاکستانی حکومت نے جلد ہی چندو کو رہا کر کے بھارت کے حوالے کر دیا۔پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا۔ چار ماہ پاکستان میں قید رہنے والے شخص نے فوج کی نوکری چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلکار کے خلاف اپنا فوجی کیمپ چھوڑنے اور سینئرز کو بتائے بغیر ادھر ادھر گھومنے کے الزام کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچا جائے کہ آیا چندو واقعی غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان چلا گیا تھا یا اس کے پاکستان جانے کے پیچھے کو ئی خاص مقصد کار فرما تھا۔

تا ہم ابھی تک چندو کے خلاف کوئی بھی ثبوت حاصل نہیں کیا جا سکا۔چندو کے پاکستان سے واپسی پر فوج کی نوکری چھوڑنے کیلئے درخواست دینے کو بھی بڑی مشکوک نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی فوجی اہلکار چندو کا نفسیاتی تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے کہ کہیں چندو کے فوج کی نوکری چھوڑنے کے پس پردہ کو ئی نفسیاتئ محرکات تو شامل نہیں ہے۔چندو کے پاکستان سے واپسی پر فوج کی نوکری چھوڑنے کیلئے درخواست دینے کو بھی بڑی مشکوک نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی فوجی اہلکار چندو کا نفسیاتی تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے کہ کہیں چندو کے فوج کی نوکری چھوڑنے کے پس پردہ کو ئی نفسیاتئ محرکات تو شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :