خود کو زندہ رکھنے کے لیے مرجانے والا کیکٹس
امین اکبر پیر 21 مئی 2018 23:43
اس نایاب کیکٹس کو 'کریپنگ ڈیول' یعنی رینگنے والا شیطان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کیکٹس کی نہایت ہی دلچسپ اور غیر معمولی انواع میں شمار ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف اپنی بقا کے لیے اپنی کلوننگ خود کرتا ہے بلکہ اپنے کچھ حصے کو مرکزی تنے سے الگ بھی کر دیتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ پورے صحرا میں پھیل جائے۔
اس کیکٹس کا سائنسی نام ” اسٹینوسیریئس ایروکا “(Stenocereus Eruca) ہے اور یہ نادر قسم کا کیکٹس شمال مغربی میکسیکن ریاست باجا کیلیفورنیا سر میں پایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
باجا کیلیفورنیا سر کی سرد ساحلی آب و ہوا میں کریپنگ ڈیول کیکٹس ہر سال بڑی کالونیاں بناتے ہوئے دو فٹ کی شرح سے بڑھتا ہے۔ بعض اوقات اس کے پھیلاؤ سے بننے والی کانٹے دار تنوں پر مشتمل کالونیوں کے درمیان گزرنے کی جگہ بھی نہیں ہوتی لیکن جب موسم خشک ہوتا ہے تو اس کی نشوونما میں 2 فٹ تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ تاہم اپنے خاص ماحول کی وجہ سے یہ کلوننگ کے ذریعے اپنی زرخیزی برقرار رکھتے ہوئے اپنی بقا کو ممکن بناتے ہیں۔
یہ زمین پر متوازی رخ میں بڑھتا ہے تو کریپنگ ڈیول کیکٹس کا تنا اپنے سروں سے نئی جڑیں تشکیل دیتا ہے اور جب ایک بار یہ جڑیں ریتلی زمین میں مضبوطی سے جم جائیں تو پرانا پودا مرنے کے بعد گلنے سڑنے لگتا ہے اور آخرکار نئے تنے کی نشوونما کے لیے نامیاتی غذا کا کام دیتا ہے۔ اسی طرح سے یہ کیکٹس پورے صحرا میں وقت گزرنے کے ساتھ پھیلتا چلا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں کہہ سکتے ہیں کہ اس کیکٹس کو اپنی بقا کے لیے مرنا پڑتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.