کسی بھی فیز سے پانی کی فراہمی معطل یا اس میں کمی نہیں ہونی چاہئے،میئر سکھر

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے واٹر ورکس انجینئرز، فنی عملہ، والوز مین کو ہدایت کی ہے کہ اب کسی بھی فیز سے پانی کی فراہمی معطل یا اس میں کمی نہیں ہونی چاہئے، افسران و اسٹاف تمام وسائل اور فنی صلاحیتوں سے ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر کے شہر علاقہ میں پانی کے شیڈول کے مطابق فراہم کریں، کسی بھی علاقہ میں پانی کی عدم فراہمی کی شکایات کا بلاتاخیر ازالہ کیا جائے۔