سکھر میو نسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز Iسے پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آ ئی ہے

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سکھر میو نسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز Iسے پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آ ئی ہے ، گزشتہ روز بجلی 19گھنٹے معطل رہی، جس کی وجہ سے پانی کی قلت رہی ، پیر کو صبح 7 بجے سے 12:45 دوپہر تک بجلی کے وولٹیج 420 سے کم 350واٹ تھے جس کی وجہ سے پانی کی قلت میں دشواری لا حق رہی ، تاہم فیز I سے پانی کی کمی دوسرے ذرائع سے کسی حد تک پوری کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے فیزIکے لئے 35لاکھ سے نئی کیبلز خر ید ی تھیں وہ فیزIپرلگادی گئی ہے اب سیپکو سے براہ راست بجلی فراہم ہو گی ، آج دوپہر سے فیز Iپر بہتر ی آ ئی ہے جو ٹینک 4گھنٹے میں بھر رہا تھا وہ اب 2 گھنٹے میں بھر ا جارہا ہے ،واٹر ورکس کے انجینئرز آغاجاوید، فیاض میمن ،اکرم عباسی کی کوششوں سے ممکن ہوا، کنسلٹنٹ کا تعاون بھی اس میں شامل ہے۔ منگل تک فیز I سے پانی کی مکمل بحالی ممکن ہوجائے گی اور شہریوں کو شیڈول کے مطابق پانی فراہم ہوگا، مزید بہتری کے لئے قریشی فیڈر کو شالیمار فیڈر سے ملایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :