Live Updates

چین میں خلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیلی سکوپ ایجاد کر لی گئی

ٹیلی سکوپ خلاء میں مختلف اشیاء کو دیکھنے کے علاوہخلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 23:35

چین میں خلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیلی سکوپ ایجاد ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :چین میں خلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیلی سکوپ ایجاد کر لی گئی۔ ٹیلی سکوپ خلاء میں مختلف اشیاء کو دیکھنے کے علاوہخلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کل ہمارے ملک میں خلائی مخلوق کے تذکرے بڑے زور و شور سے جاری ہیں ۔ہماری سیاست کی خلائی مخلوق کے تذکرے کہیں اچھے انداز سے جاری ہیں تو کہیں ہمارے زمینی سیاستدان خلائی مخلوق سے انتہائی تنگ نظر آتے ہیں ۔

خلائی مخلوق کی اصطلاح پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔اس کے بعد بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خلائی مخلوق کی اصطلاح بھی ایسی مشہور ہوئی کہ ہر سیاستدان نے اس خلائی مخلوق پر بات کرنے کو اپنا فرائض منصبی سمجھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا تو سراج الحق بھی خلائی مخلوق سے کہتے نظر آئے کہ خلائی مخلوق اپنا کام کرے اور زمینی مخلوق کو اپنا کام کرنے دے ۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر رحمان ملک نے دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آئی ہے تو ناسا سے رابطہ کریں۔

تا ہم چین سے خبر یہ ہے کہ چین میں خلائی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیلی سکوپ ایجاد کر لی گئی ۔یہ خلائی مخلوق ہماری سیاست میں پذیرائی حاصل کرنے والی خلائی مخلوق نہیں ہے بلکہ حقیقی خلائی مخلوق ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ٹیلی سکوپ میں پرانے ریسیور کی جگہ نیا طاقتور ریسیور نصب کیا ہے جس سے خلائی مخلوق کو بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس ٹیلی سکوپ کا نام فاسٹ ریڈیو ٹیلی سکوپ رکھا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات