شہبازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ

مریضوں کے علاج معالجہ سمیت دیگر ریکارڈ آئی ٹی کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھنے پر متعلقہ حکام کی تعریف

پیر 21 مئی 2018 23:26

شہبازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے افتتاح کے بعد مختلف ..
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورسائنسز کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ کیا-وزیراعلی پتھالوجی لیب ، ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم ، آئی سی یو اور دیگر شعبوں میں گئے اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کو سراہا-وزیراعلی نے مریضوں کے علاج معالجے سمیت دیگر ریکارڈ آئی ٹی کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھنے پر متعلقہ حکام کی تعریف کی-وزیراعلی نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی - وزیراعلی کو اس موقع پر ادارے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ادارے میں علاج معالجے کی جدید سہولتیں مہیا کرنے پر ڈاکٹروں متعلقہ حکام ،نرسوںاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی-محمد شہبازشریف ادارے میں صفائی کے بہترین انتظام دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی، ایم ایس صلاح الدین ، سرجنز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر آف نیورسرجری ڈاکٹرخالد محمود کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کو بنانے کیلئے سب نے ٹیم ورک کے طورپر کام کیا ہے۔