Live Updates

روزے سے ایما ن مضبوط اور روح کو تسکین حاصل ہوتا ہے، منعم ظفر خان

رمضان انسانی ہمدردی کو تقویت فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک میں انسان رب کو راضی کرنے کی کوشش کرتاہے،امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی

پیر 21 مئی 2018 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ روزے سے ایما ن مضبوط اور روح کو تسکین حاصل ہوتا ہے، رمضان انسانی ہمدردی کو تقویت فراہم کرتا ہے، رمضان المبارک میں انسان رب کو راضی کرنے کی کوشش کرتاہے، ماہ صیام میں عبادت کرنے کا دگنا اجر ملتا ہے، روزے رکھنے کا مقصد گناہوں سے توبہ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی حلقہ عمر بن عزیز کے تحت سیکٹر 5C4 میں عوامی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے جس میں انسان خالق کائنات کی نعمتیں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا ہوتا ہے جس میں ہر انسان فلاح کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اور اپنے گناہ معاف کراتا ہے، اسی طرح تیسرے عشرے میں مومن دوزخ کی آگ، برے کاموں سے بچنے کے لئے توبہ کرتا ہے، دین اسلام امن و بھائی چارگی کا درس دیتا ہے، روزہ انسان کو بندگی کرنا سکھاتا ہے، امت مسلمہ کا اتحاد ترجیح اول ہے،کارکنان عوام کے ساتھ مل کر دین کی دعوت کو عام کریں، اسلام غالب کرنے کے لیے ہرشخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ نیکیوں کا موسم بہار رمضان بندہ مومن کو اس کے حقیقی مقصد کی طرف متحرک کرتا ہے، کرپشن کے خلاف جدوجہد کی حقیقی منزل اس وقت حاصل ہوگی جب اقتدار اعلیٰ صرف اللہ کو حاصل ہو جس کی جھلک رمضان کے مہینے میں نظر آتی ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں قرآن کے پیغام کو عام کرنے اور اس نظام کے نفاذ کی اشد ضرورت ہے ۔

جماعت اسلامی روز اول سے دعوت قرآن اور نفاذ اسلام کی کوششوں میں مصروف عمل رہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم آج یہ عہد کرکے اٹھیں کہ قرآن و سنت سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں گے ،اللہ کو راضی کرنے اور اپنے گھر ، گلی محلوں سمیت پوری دنیا میں قرآنِ عالی شان کے پیغام کو پھیلانے کی کوشش کریں گے #
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات