Live Updates

عمران خان 100 دن کے خیالی پروگرام کی بجائے خیبرپختونخوا میں پچھلے 5 سالوں کی نااہلی اور جھوٹوں کا حساب دیں، عمران خان کا 100دن کا پروگرام اور خیالی حکومت کا جواب یو این ڈی پی کی رپورٹ میں آ چکا ہے،عمران خان کو چاہیئے کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ پر شرمندگی کا ٹویٹ کرے اور خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معذرت کرے، ‘دو بار وزیراعلیٰ، ایک بار وزیر خزانہ اور تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف کے خلاف ایک بھی پیسے کی کرپشن اور کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آئین اور قانون کو تقویت بخشی ‘سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے چار گھنٹے کھڑے ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا، یہ بیان ویسے بھی جمع کرایا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے یہاں کھڑے ہو کر بیان ریکارڈ کروایا‘ محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ان کے ویژن کے مطابق اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 21 مئی 2018 23:22

عمران خان 100 دن کے خیالی پروگرام کی بجائے خیبرپختونخوا میں پچھلے 5 سالوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 100 دن کے خیالی پروگرام کی بجائے خیبرپختونخوا میں پچھلے 5 سالوں کی نااہلی اور جھوٹوں کا حساب دیں، عمران خان کا 100 دن کا پروگرام اور خیالی حکومت کا جواب یو این ڈی پی کی رپورٹ میں آ چکا ہے،عمران خان کو چاہئے کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ پر شرمندگی کا ٹویٹ کرے اور خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معذرت کرے، دو بار وزیراعلیٰ، ایک بار وزیر خزانہ اور تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف کے خلاف ایک بھی پیسے کی کرپشن اور کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ان کے ویژن کے مطابق اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم جسے عوام نے وزیراعظم ہائوس میں جانے کے لیے ووٹ دیا تھا، کے خلاف دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ایک بھی پیسے کی کرپشن اور کوئی الزام ثابت ہو نہیں ہو سکا، رائیونڈ روڈ پر سکول اور ہسپتال بھی ہیں جبکہ رائیونڈ اجتماع کے شرکاء بھی یہاں سے ہی گزر کر جاتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ شخص جس کو پاکستان کے عوام نے ووٹ اس مینڈیٹ کے لیے دیا جو ایک وزیراعظم کا ہوتا ہے، نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا، اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ محمد نواز شریف دو بار وزیراعلی، ایک بار وزیر خزانہ اور تین بار وزیراعظم بنے لیکن آج تک ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن کا جو ایجنڈا پیش کیا ہے اور جس طرح کی وہ خیالی حکومت بنا رہے ہیں اس کا جواب اتوار کو آنے والی یو این ڈی پی کی رپورٹ میں آ چکا ہے۔

یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے دیگر صوبوں سے بہت پیچھے ہے، مجھے یو این ڈی پی کی یہ رپورٹ پڑھ کر دکھ بھی ہوتا ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کے لوگ بھی ہمارے بھائی اور ہماری بہنیں ہیں، ہمارے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند لوگ جو عمران خان کے جھوٹے نعروں کی وجہ سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیئے جو خیبرپختونخوا کی ناقص کارکردگی اور نااہلی سے متعلق بھیانک کہانی بتاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ رپورٹ پڑھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کیونکہ میں بھی چاہتی ہوں کہ خیبرپختونخوا میں صوبہ پنجاب جیسی ترقی ہو‘ وہاں کے لوگ بھی پنجاب کی طرح خوشحال ہوں، خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرح انفراسٹرکچر ہو، لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں، سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہو اور ہسپتالوں میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو ان لوگوں کا حق بھی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں جو عمران خان کی نااہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو بسیں چل رہی ہیں اور اورنج لائن ٹرین بھی چل رہی ہے لیکن عمران خان کی خیبرپختونخوا کی حکومت سے تو پشاور میں میٹرو کے لیے کھودے گئے کھڈے ہی نہیں بھرے جا رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ پر شرمندگی کا ٹویٹ کرے اور خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معذرت کرے اور 100 دن کی بجائے اپنے پچھلے 5 سالوں کا حساب دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات