کوئٹہ، امریکہ اور اسرائیل دنیا میں سب سے بڑے دہشتگرد ہیں،سید محمد فضل آغا

فلسطینیوں کا ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ا قوام متحدہ اور عالم اسلام قرار دادوںکے حد تک نہ رہیں اور فلسطین کو اسرائیل کے قبضہ سے چھڑا یا جائیں،ایڈیشنل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

پیر 21 مئی 2018 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا نے ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں سب سے بڑے دہشتگرد ہیں اسرائیل نے فلسطینیوں کا ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا قوام متحدہ اور عالم اسلام قرار دادوںکے حد تک نہ رہیں اور فلسطین کو اسرائیل کے قبضہ سے چھڑا یا جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ امریکہ اس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے روابط ختم کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیامیں اگر کوئی دہشتگرد ہے تو وہ امریکہ اور اسرائیل ہے اسرائیل نے فلسطینی عوام کے ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اقوام متحدہ اور عالمی سیکورٹی کونسل صرف قرار داد کی حد تک نہ رہے بلکہ اسرائیل کے قبضہ سے فلسطین کو چھڑانے کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں سب سے بڑے دہشتگرد ہیں اسرائیل نے فلسطینیوں کا ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا قوام متحدہ اور عالم اسلام قرار دادوںکے حد تک نہ رہیں اور فلسطین کو اسرائیل کے قبضہ سے چھڑا یا جائیں ۔