کوئٹہ،ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس بیگم فضیلہ الیانی کوئٹہ پہنچ گئی

کوئلہ کانوں میں حادثے کی جائے وقوع کا دورہ کریں گئی، مزدور یونین اور لو گوں سے ملاقاتیں کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرینگے

پیر 21 مئی 2018 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس بیگم فضیلہ الیانی کوئٹہ پہنچ گئی اور گزشتہ دنوں مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کانوں میں حادثے کے بعد آج جائے وقوع کا دورہ کرینگے اور مختلف مزدور یونین اور لو گوں سے ملاقاتیں کرینگے اور حکومت کو رپورٹ پیش کرینگے تفصیلات کے مطابق ممبر نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس بیگم فضیلہ الیانی کوئٹہ پہنچ گئی وہ مارواڑ کے علاقے میں پیش آنیوالے حادثات کی تحقیقات کرے گی اور حادثہ کے بعد کے کانکنوں کے جانوں کاضیاع ہونے سے کیوں نہیں بچایا گیا اس موقع پر وہ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے حکام، مزدور یونین کے رہنمائوں ، مائنز کے مالکان اور دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرکے رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو پیش کریں گے اس کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی ملاقات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :