حسین ہارون اور جلیل عباس جیلانی کانگران حکومت کیلئے انکے ناموں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، سابق وفاقی وزیر جے سالک

پیر 21 مئی 2018 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ ہم حسین ہارون اور جلیل عباس جیلانی کا سابقہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے نگران حکومت کے لئے انکے ناموں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ سے جاری ایک بیان میں کیا۔ جے سالک کا کہنا ہے کا انتخابات میں مثبت نتائج کے لئے نگران حکومت میں شامل تمام اراکین کا کرپشن سے پاک ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ کرپشن میں ملوث لوگ کبھی بھی شفاف الیکشن نہیں کروا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایسے فرد کو نگران حکومت میں شامل نہ کیا جائے جو کسی بھی طرح کی کرپشن میں ملوث رہا ہوصرف اسی طریقے سے ملک میں شفاف انتخابات ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے یہ ہماری تجویز ہے اور اگر ہماری تجویز پر عمل نہ کیا گیا توہمیں سخت اقدام اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حسین ہارون اور جلیل عباس جیلانی کا سابقہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے نگران حکومت کے لئے انکے ناموں کی حمایت کرتے ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ چوں کہ کرپشن کے حوالے سے مزکورہ دونوں ناموں کا دامن بے داغ رہاہے اس لئے ہمیں نگران حکومت میں انکی شمولیت پرکوئی اعتراض نہیں۔