شیخ رشید نے ایٹم بم کا کریڈٹ لینے والے نواز شریف کا پول کھول دیا

ایٹم بم چلانے میں صرف میرا، راجہ ظفر الحق کا گوہر ایوب کا ہاتھ ہے،نواز شریف کی تو حالت پتلی تھی ،شیخ رشید کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 21:26

شیخ رشید نے ایٹم بم کا کریڈٹ لینے والے نواز شریف کا پول کھول دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :شیخ رشید نے ایٹم بم کا کریڈٹ لینے والے نواز شریف کا پول کھول دیا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹم بم چلانے میں صرف میرا، راجہ ظفر الحق کا گوہر ایوب کا ہاتھ ہے،نواز شریف کی تو حالت پتلی تھی ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے سیاسی رہنما عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ایک جانب تو انتخابات جیتنے کے بعد ووٹرز کی قسمت بدل دینے کی باتیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب اپنے پرانے کارناموں کو بیان کر کر کے اپنے حامیوں سے داد سمیٹنا چاہ رہے ہیں ۔

اس موقع پر ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان نے جہاں ان پر غداری کا ٹیگ لگایا تو سابق وزیر اعظم اسکو دور کرنے اور اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینے کے لیے بارہا اپنے ایٹم بم بنانے اور ایٹمی دھماکے کرنے کے قصے دہرا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے ایٹم بم کا کریڈٹ لینے والے نواز شریف کا پول کھول دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کرنے میں نواز شریف نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔

نواز شریف میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ ایٹمی دھماکے کرتے۔انکا کہنا تھا کہ یہ تو ہندوستان تھا جس کی بے وقوفی نے ہمیں ایٹمی دھماکے کرنے کا موقع دیا اگر ہندوستان ایسا نہ کرتا تو ہم کبھی بھی ایٹمی دھماکے نہ کرتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ایٹمی دھماکے کرنے کا کریڈٹ کسی کو جاتا ہے تو وہ شیخ رشید ، راجہ ظفر الحق اور گوہر ایوب ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میں آپکو بتا دوں کہ یہ جتنے چور آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں یہ سب ایٹمی دھماکے کرنے کے مخالف تھے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت خراب ہو رہئ تھی تو وہ مجھے ڈیفنس کمیٹی میں ساتھ لے گئے حالانکہ میں ڈیفینس کمیٹی کا ممبر بھی نہیں تھا ۔اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا یہ کریڈٹ ضرور نواز شریف کو جاتا ہے کہ انہوں نے ساری کابینہ کو پس پشت ڈال کر ہماری بات کو ترجیح دی۔