شہر قائد میں درجہ حرارت پیر کو بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے

پیر 21 مئی 2018 22:56

شہر قائد میں درجہ حرارت پیر کو بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شہر قائد میں درجہ حرارت پیر کو بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہااور سمندری ہوائیں بند رہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں ۔

ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہر مزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :