عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے علاج کے بعد وطن واپس روانہ

پیر 21 مئی 2018 22:45

عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے علاج کے بعد وطن واپس روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) قومی آل رآنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے علاج کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ڈاکٹر اور فزیو تھراپسٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کے ساتھ کام کرنا بہت خوشگوار رہا، اب واپس اسلام آباد جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

‘‘ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں عماد وسیم لاہور قلندر کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ آنے کے بعد مزید میچز نہیں کھیلے تھے تاہم پریکٹس کے دوران ان کی ٹی ٹین لیگ کے دوران ہونے والی گھٹنے کی انجری دوبارہ سامنے آ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بھی منتخب نہیں ہو پائے تھے۔

آل رائونڈر اب انگلینڈ میں علاج کے بعد واپس پاکستان آ رہے ہیں اور جولائی میں آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔