چین ،ْنوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت

پیر 21 مئی 2018 22:36

چین ،ْنوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ایکس 6 چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے تمام سیٹس 10 سیکنڈ میں فروخت ہوگئے۔اس بات کا اعلان نوکیا کی جانب سے چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ کے مطابق نوکیا ایکس 6 کے ہزاروں سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت ہوگئے تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے سیٹس چین کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور مزید ڈیوائسز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گی تاہم ایسا کبھی آئی فون یا سام سنگ کے فونز کے ساتھ بھی نہیں ہوا کہ 10 سیکنڈ میں سب سیٹس فروخت ہوگئے ہوں ،ْ اس فون کو فروخت سے پہلے پیش کرنے سے قبل پری آرڈر میں بھی لاکھوں سیٹس کی بکنگ ہوچکی تھی۔

نوکیا ایکس سکس 5.8 انچ کے بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں پہلی بار اس کمپنی نے آئی فون ایکس جیسا نوچ دیا ہے۔اسی طرح یہ فون اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر، 4 جی بی ریم ،32 سے 64 جی بی اسٹوریج، 16 اور 5 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جبکہ 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔ فون کو گزشتہ ہفتے 200 ڈالرز کے عوض چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :