تلہار کے مختلف واہوں اور کینالوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، امسال دھان کی فصل کم ہونے کا امکان ہوگیا

پیر 21 مئی 2018 22:20

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) تلہار کے مختلف واہوں اور کینالوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی۔ امسال دھان کی فصل کم ہونے کا امکان ہوگیا۔ چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی ناہلی کی وجہ سے لاڑ کی زراعت کو شدید نقصان ہوا ہے۔ ابھی تک آبادگاروں نے دھان کی فصل نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر وقت پر پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوا تو دھان کی فصل متاثر ہو سکتی ہے اور آبادگاروں کا معاشی قتل عام ہو سکتا ہے۔ تلہار کے آبادگارون اسلم حسین خواجہ،حسن علی جت،نواب خان لغاری،نظیر ملاح اور دیگر نے محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہار کی مختلف واہوں اور کینالوں میں پانی کی قلت ختم کر کے آبادگاروں کو معاشی قتل سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :