بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،AKFکی فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں،ثروت اعجاز قادری

اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار بلا امتیاز رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 21 مئی 2018 22:18

بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،AKFکی فلاحی سرگرمیاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کے کاموں میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں ،بھتہ خور ی ایسی لعنت ہے جس سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت چندہ کرنے پر پابندی ہے ،مخیر حضرات از خود تعاون فرمائیں ،غربت کے خاتمے کیلئے کام نہیں کئے گئے ،موجودہ حکومت کے اقتدار کے انتقال کا وقت آچکا ہے مگر عوام کو جھوٹے دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ملا،مہنگائی میں پہلے سے زیادہ اضافہ اور غربت کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ،پاکستان سنی تحریک عدل ،تعلیم اور امن وامان کے سلوگن کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی ،خدمت سب کیلئے کو شعار بنا کر عوامی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ،نیو کراچی کی ڈسپینسری غریبوں کو ریلیف اور فوری علاج فراہم کرتا ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کراچی سمیت ملک بھر میں ڈسپینسری اور اور اسپتالوںکے قیام کیلئے جدوجہد کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں اہلسنت خدمت فائونڈیشن ڈسپینسری کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت فلاح وبہبود تعمیر وترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،بے روزگاری مہنگائی کے خاتمے کیلئے عوام دعوئے نہیں عملی طور پر اقدامات چاہتے ہیں ،رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوئے ہوا میں اڑھ گئے ،پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت جلدمستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا ،اہلسنت کے حقوق کے حصول اور انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ،حکمران عوامی خدمت کی بجائے اقتدار بچانے میں مصروف ہیں ،فلاحی و سماجی کاموں میں کارکنا ن بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضا کار بلا امتیاز رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ،ملک کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،مظلوم غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کیلئے اپنا آئینی وجمہوری اور اخلاقی فرض ادا کریں ،ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے حکومت عوام دوست پالیسیاں مرتب کرئے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت غریب،ناداروں اور مستحقین میں امدادی راشن جلد تقسیم کیا جائے گا ،غربت کے خاتمے کیلئے حکومت اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اخلاص کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا ، عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا عبادت ہے ،سیاست معاشرے سے برائی ختم کرنے اور عوام کو ان کے حقوق مہیا کرنے کا نام ہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرکے ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہویا جاسکتاہے۔