وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے،فروغ تعلیم کو اولین ترجیح بنایا تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما اور جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم پالیسی اپنائی ہے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ و طالبات کو شاندار ماحول اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں:شہبازشریف

پیر 21 مئی 2018 21:50

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفاقی وزیر کو پنجاب میں فروغ تعلیم کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔

تعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔علم ایک ایسی دولت ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے ۔ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمہ وقت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے متحرک ہے۔تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم پالیسی اپنائی ہے اور شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی ماحول اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقداما ت کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہونہار، ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے سے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔

کم وسیلہ اوربے سہارا بچوںکو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے دانش سکولز میں مفت تعلیم، کتب، یونیفارم دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خطیر فنڈز فراہم کررہی ہے جبکہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں طالبات کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس پروگرام سے قوم کی لاکھوں بیٹیاں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت کے بے مثال اقدامات نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔