وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ، اجلاس کی صدارت، دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ دکھی انسانیت کی خدمت کا ایک رول ماڈل منصوبہ ہی:شہباز شریف

پیر 21 مئی 2018 21:38

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا-وزیر اعلی کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ کے کمیٹی روم میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ دکھی انسانیت کی خدمت کا ایک رول ماڈل منصوبہ ہے - یہ منصوبہ گردے اور جگر کے مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کررہا ہے - انہوںنے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے آپریشن جلد سے جلد شروع کئے جائیں -میں نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں -انہوںنے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے کئے گئے فیصلوں پر مقررہ مدت میں عملدر آمد یقینی بنائی- انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خاطر ہم سب کو اپنا خون پسینہ بہانا ہے - صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر سعید اختر ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔