Live Updates

آپ کے اراکین اسمبلی پورے نہیں ہوتے تو قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں بلاتے ہیں، ہمیں کیوں تنگ کرتے ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری

پیر 21 مئی 2018 21:29

آپ کے اراکین اسمبلی پورے نہیں ہوتے تو قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں بلاتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے کہا کہ آپ کے اراکین اسمبلی پورے نہیں ہوتے تو قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں بلاتے ہیں اور ہمیں کیوں تنگ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے سے پہلے سیخ آفتاب احمد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے کہ اکہ اس ایوان میں نہ کوئی بندہ نہ بندے دی ذات لیکن شیخ صاحب آپ پھر بھی قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیتے ہیں۔ اجلاس میں کورم پورا نہیں ہوت اور ہمیں آپ تنگ کرتے ہیں۔ جس پر شیخ آفتاب ان کے پاس ان کی نشست پر چلے گئے اور کہا کہ کچھ دن ہی تو رہتے ہین اس لئے اجلاس بلایا ہے۔ شیخ آفتاب احمد ڈاکٹر شیریں مزاری سے اس حوالے سے گفتگو کرنے کے بعد محمود خان اچکزئی کے پاس ان کی نشست پر چلے گئے اور ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان مین کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی ملتوی کی گئی تو اس دوران چوہدری نثار بھی ایوان مین آئے تو ن لیگ کی خواتین ان کے ارد گرد جمع ہوگئین اور ان سے گفتگو کرتی رہیں۔ ماروی میمن بھی ان کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئیں اور فوٹو بنوائی جب اجلاس کی کارروائی معطل رہی تو ن لیگی خواتین ان کے آس پاس ہی بیٹھی رہیں اور ان سے گفتگو کرتی رہیں تقریباً ایک گھنٹے کے بعد چوہدری نچار بھی ایوان سے چلے گئے او ران کے ہمراہ اور بھی اراکین اسمبلی چلے گئے اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی بنے کورم کے حوالے سے گنتی کروائی تو پھر بھی کورام پور انہ ہوا تو اجلاس آج منگل 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات