فیصل آباد، حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار دھوکہ بازار بن چکے ہیں ،شہزاد یونس شیخ

ان بازاروں میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ایک طرف رمضان بازاروں میں صارفین سے فراڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے ذریعے روزہ داروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف

پیر 21 مئی 2018 21:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار دھوکہ بازار بن چکے ہیں ۔ان بازاروں میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ ایک طرف رمضان بازاروں میں صارفین سے فراڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے ذریعے روزہ داروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جبکہ ضلعی حکومت کی طرف سے گرانفروشوں کے خلاف شروع کئی گئی مہم خانہ پری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں جبکہ بڑے مگرمچھ عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔رمضان بازاروں میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور افسران و ارکان اسمبلی فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری اشیا کی فروخت حکومت پنجاب کے دعوئوں کی نفی ہے۔

رمضان بازاروں ناقص اشیاء اور سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہونا حکومتی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے چینی ابھی تک ان بازاروں میں دستیاب نہیں ہے غیر معیاری اور ناقص اشیا کی وجہ سے رمضان بازار خالی پڑے ہیں لوگ اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف اقدام کرنے کے بھی بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔

انہوں نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک و دیگر اسلامی ایام میں پاکستان جیسے ملک میں چور بازاری ‘دونمبری اور ملاوٹ کی انتہا ہوجاتی ہے جن ممالک کو کافر کہا جاتا ہے وہاں مسلمانوں کو رمضان المبارک میں چار گنا زیادہ اشیا ء خردونوش پر ریلیف دیا جاتا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے پاکستان میں لوٹ مار اور بدترین مہنگائی کی انتہا ہوجاتی ہے پنجاب کے بے حس حکمرانوں کو ن خدا کا خوف ہے اور نہ ہی رمضان المبارک کا کوئی لحاظ ہے غریب روزہ دار بے لگام مہنگائی سے پریشان پھل سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے تنگ دست عوا م صرف پھل دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے بے روزگاری کی وجہ سے لاچار غریب روزہ دار افراد تین سو روپے کلو لیموں کہاں سے خریدے فروٹ سبزی اور گھریلو اشیاء کی ہر چیز کی قیمت کو ’’پر ‘‘لگ چکے ہیں عام آدمی کے اوسان خطا ہوچکے ہیں لوگ افطاری پانی سے کرنے پر مجبور ہوگئے چینی دالیں ‘گھی اور کجھوریں کے ریٹ پہچ سے باہر ہیں سستے رمضان بازاروں میں دونمبر چیزوں کی بھر مار ہے ڈپٹی کمشنراور کمشنر فیصل آباد فوٹو سیشن کرواتے ہیں جبکہ منافع خور مافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی رکھی ہی