Live Updates

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا راستہ روک کر شفاف نظام قائم کیا۔ محمود خان

پیر 21 مئی 2018 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عبرتناک شکست مخالفین کا مقدر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی عوام میں مقبولیت سے مخالفین خواب میں ڈر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی ، پی پی پی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اصل چہرے عوام دیکھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ مخالفین کو آئیندہ انتخابات میں ایسی شکست دیں گے۔ کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ محمود خان نے کہا کہ اے این پی اور دیگر مفاد پرست سیاسی جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی شہری ان کو ووٹ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا راستہ روک کر شفاف نظام قائم کیا۔

محمود خان نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں جوبھی برسر اقتدار آیا تو اس نے لوٹ مار کی اور اپنی تجوریاں بھریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک سے چوہدریوں ، وڈیروں ، شریفوں اور جاگیرداروں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہیاب غریبوں اور نوجوانوں کو ان کا حق ملے گا اور انصاف کوبول بالا ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات