بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کرنے والے 4سو طلبہ و طالبات پی ایم ڈی سی کے امتحان میں فیل

پیر 21 مئی 2018 21:03

بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کرنے والے 4سو طلبہ و طالبات پی ایم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کرنے والے 4سو طلبہ و طالبات پی ایم ڈی سی کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 40طلبہ و طالبات شامل ہیں جنہوں نے چین ، افغانستان ، روس سمیت دیگرمختلف ممالک سے میڈیکل کی ڈگریاں حاصل کی تھی پی ایم ڈی سی کے زیر اہتمام نیشنل ایگز ا منیشن بورڈ کے سٹیپ ٹو کے امتحان میں مجموعی طور پر 1696طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں4سو طلبہ و طالبات سٹیپ ٹو کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں جبکہ 696طلبہ و طالبات امتحان میں پاس ہو گئے نتائج کے مطابق سٹیپ ٹو امتحان میں کامیابی کی شرح 76فیصد جبکہ نا کام رہنے والوں کی شرح 24فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

جن میں 10ڈینٹل کے ڈگری ہو لڈر بھی شامل تھے ۔ جبکہ میڈیکل کے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :