جڑواں شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، پانی ناپید ہو گیا

شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

پیر 21 مئی 2018 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) جڑواں شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، پانی ناپید ہو گیا ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث جڑواں شہروں میں بجلی تو غائب ہی تھی اب پینے سمیت عام استعمال کا پانی بھی ناپید ہو گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کا اتنا طویل بریک ڈاؤن متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سٹینڈ بائی سسٹم انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جڑواں شہروں بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی بھی ناپید ہو گیا ہے ۔فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز بند ہونے سے پانی سپلائی ہی نہیں ہو سکا ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کے بجلی بحال ہونے پر سپلائی لائنوں میں پانی بحال کرنے اور ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کیلئے چلانے کیلئے سی ڈی اے اور واسا عملے کو تیار رکھیں گے تاکہ بجلی کی بحالی پر شہریوں کو افطار کیلئے پانی دستیاب ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :