سپریم کورٹ بار نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی میں طلب کرنیکی مخالفت کر دی

پیر 21 مئی 2018 20:56

سپریم کورٹ بار نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی میں طلب کرنیکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صفدر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی میں طلب کرنے کی مخالفت کر دی ۔

(جاری ہے)

کسی قائمہ کمیٹی کو آئینی ادارے کے سربراہ کو طلب کرنے کا اختیار نہیں،آئینی ادارے بہتر کام کر رہے ہیں تو مافیا کو تکلیف ہو رہی ہے، چیئرمین نیب بے خوف کام کر رہے ہیں، پریشرائز کرنا بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وکلاء احتساب کے عمل مکمل ساتھ ہیں، پہلی دفعہ پاکستان میں مافیاز کا احتساب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، چیئرمین نیب کیخلاف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے،کسی قائمہ کمیٹی کو آئینی ادارے کے سربراہ کی طلبی کا اختیار نہیں ہے۔